اسلام آباد پاکستان تحریک انصاف کے جلسہ میں نجی میڈیا کو کوریج سے روک دیا گیا

0

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے پریڈ گراؤنڈ میں ہونے والے جلسے کے لیے پرائیویٹ میڈیا کو کوریج سے منع کر دیا گیا ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے پرائیویٹ چینلز کی ڈی ایس این جیز کو جلسہ گاہ سے ہٹا دیا گیا ہے۔پی ٹی آئی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جلسہ گاہ میں کسی بھی پرائیویٹ چینل کے کیمرا مین کو کوریج کی اجازت نہیں ہے۔وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ جلسے کی کوریج صرف سرکاری ٹی وی چینل کر سکتا ہے، تمام ٹی وی چینلز کو کوریج کی سہولت سرکاری ٹیوی چینل سے لینا ہو گی۔

Share This News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *