بہاولنگر میں پولیس مقابلہ

منڈی مدرسہ میں مبینہ پولیس مقابلہ فائرنگ سے خاتون جاں بحق اور خاوند شدید زخمی ہو گیا۔زخمی نوجوان اور موبائل شاپ مالک کے درمیان موبائل فون سے متعلق جھگڑا ہوا تھا۔ واقع کی اطلاع پر پولیس پارٹی نے موقع پر پہنچ کر فائرنگ کردی۔ پولیس فائرنگ سے شبیر نامی نوجوان اپنی حاملہ بیوی سمیت شدید زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے ڈی ایچ کیو میں داخل کروایا گیا بعد ازاں تشویشناک حالت میں بہاولپور وکٹوریہ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے دم توڑ گئی خاتون کی ساس نے بتایا کہ مرحوم شبانہ تین کی حاملہ تھی جسے پولیس نے ناحق قتل کیا ہے انہوں نے ریاست مدینہ کے دوعویدار وزیر اعظم سے اپیل کی ہے کہ پنجاب پولیس نے میرے بیٹے اور بہو پر مخالفین سے رقم لیکر فائرنگ کی ہے جس سے میری بہو قتل اور بیٹا موت و حیات کی کشمکش میں پڑا ہے ہمارے ساتھ انصاف کیا جائے ورنہ میں اپنے خاندان سمیت اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے سامنے خود سوزی کرلیں )کےاین ایم