شہباز شریف اور شاہ محمود قریشی مدمقابل

نئے قائد ایوان کے انتخاب کے سلسلے میں متحدہ اپوزیشن کے امیدوار شہباز شریف اور پی ٹی آئی کے امیدوار شاہ محمود قریشی کے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے گئے ہیں۔
شہباز شریف کے تائید کنندہ خواجہ آصف جبکہ تصدیق کنندہ رانا تنویر بنے۔ ادھر شاہ محمود قریشی کے تائید کنندہ عامر ڈوگر اور تصدیق کنندہ علی محمد خان ہیں۔