وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار اب اسمبلی تحلیل نہیں کر سکتے

لاہور( این این آئی)متحد ہ اپوزیشن نے وفاق کے بعد پنجاب میں بھی تحریک عدم اعتمادجمع کر ادی ، متحدہ اپوزیشن کے اراکین نے سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی سے ملاقات کر کے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے خلاف عدم اعتمادکی قرارداد جمع کرائی ، عدم اعتماد کی قرارداد جمع ہونے کے بعد اب وزیر اعلیٰ پنجاب اسمبلی تحلیل نہیں کر سکیں گے ۔