پاکستان کی قومی فٹ بال ٹیم کے کھلاڑی محمد عادل نے فٹ بال بین الاقوامی تنظیم فیفا کی جانب سے پاکستان پر عائد پابندی کو ختم کرنے کے فیصلہ کا خیر مقدم کیا

0

چشتیاں( عدنان جمیل )پاکستان کی قومی فٹ بال ٹیم کےکھلاڑی محمد عادل نے فٹ بال کی بین الاقوامی تنظیم فیفا کی جانب سےپاکستان پرعائد پابندی کوختم کرنےکےفیصلہ کا خیرمقدم کرتے ہوئےکہا کہ فیفا کے اس فیصلہ سےپاکستان میں فٹ بال کےکھیل کو فروغ حاصل ہوگا اور فٹ بال کے کھلاڑی نئے جوش وجذبےکےساتھ ایشیائی وعالمی مقابلوں میں کامیابیاں حاصل کریں گے۔انہوں نےسری لنکا سےچشتیاں فون پر میڈیا سے بات چیت کے دوران مزید کہا کہ فیفا نے پاکستان میں نارمیلائزیشن کمیٹی کےمنڈیٹ میں 12 ماہ کی توسیع کی منظوری دیدی ہے جس کی نگرانی میں قومی وبین الاقوامی میچز میں پاکستان کی قومی ٹیم بہترین کارکردگی پیش کرے گی۔انہوں نے کہا کہ ساؤتھ ایشین فٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں 29اگست سے 10ستمبر تک منعقد ہونے والی وومن چیمپین شپ مقابلوں میں پاکستان فٹ بال فیڈریشن کی جانب سے لڑکیوں کی قومی فٹ بال ٹیم حصہ لےرہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ وہ واپڈا پاکستان کی طرف سےکھیلتے ہیں اور آج کل ڈیفینڈر فٹ بال کلب سری لنکا کی جانب سےفٹ بال مقابلوں میں حصہ لے رہے ہیں۔

Share This News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *