چشتیاں نجی کالج کے طلباء نے اساتذہ کی قیادت میں عوام میں شعور بیدار کرنے اور جان کی حفاظت کے لئے عوامی آگاہی کے سلسلہ میں ریلی کا انعقاد کیا۔

0

چشتیاں ( عدنان جمیل ) نجی کالج کے طلباء نے اساتذہ کی قیادت میں عوام میں شعور بیدار کرنے اور جان کی حفاظت کے لئے عوامی آگاہی کے سلسلہ میں ریلی کا انعقاد کیا۔ موٹر سائیکل سوار ریلی کے شرکاء نے ہیلمٹ کا استعمال کیا، ریلی ہائی وے روڈ، شوگر ملز روڈ، 13گجیانی روڈ اور دیگر شاہراہوں سے گزرتی ہوئی بلدیہ چوک پہنچی جہاں ایک تقریب کے دوران پرنسپل کالج ہذا سید سہیل احمد نے کہا کہ تعلیمی اداروں کا مقصد طلباء اور طالبات کو ناصرف تعلیم مہیا کرنا ہے بلکہ ان کی معاشرتی تربیت بھی انتہائی ضروری ہے۔ کالج ہذانے ہمیشہ مثبت سرگرمیوں کو فروغ دیا ہے۔ کالج کے تمام طلباء جو موٹر سائیکل سوار ہیں ان کے لئے ہیلمٹ ضروری قرار دے دیا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ حادثہ کے دوران انسانی زندگی کو تحفظ فراہم ہو سکے۔طلباء کی ریلی کا مقصد عام آدمی میں بھی موٹر سائیکل سواری کے دوران ہیلمٹ کے استعمال کو فروغ دینا ہے۔لہٰذا عوام کو بھی چائیے کہ آئے روز ٹریفک حادثات کے دوران قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع میں کمی لانے کے لئے موٹر سائیکل سوار ی کے دوران ہیلمٹ کا استعمال کریں۔تقریب کے دوران ڈی ایس ی چشتیاں فیاض الحق چوہدری نے طلباء کی کاوش کو سراہتے ہوئے انہیں تعریفی سرٹیفیکیٹ تقسیم کیئے۔اس موقع پر کالج ہذاکے کوآرڈینیٹر وسیم افضل،اور دیگر اساتزہ میں پروفیسر محمد اجمل، پروفیسر طارق شہزاد، پروفیسر فراز مہاروی، عمر فاروق،فضل احمد، محمد وسیم،محمد سلیمان بھی موجود تھے۔

Share This News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *