پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کے حوالے سے عدالت سے اہم خبر

0

اسلام آباد:- اسلام آباد کی سیشن عدالت نے بدھ کو پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کا غداری کیس میں دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔

اس سے قبل آج ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری نے پی ٹی آئی رہنما کا جسمانی ریمانڈ مسترد کیے جانے کے خلاف نظرثانی اپیل پر سماعت کی جس میں پراسیکیوٹر اور شہباز گل کے وکیل نے اپنے دلائل مکمل کر لیے۔

عدالت نے فیصلے میں شہباز گل کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایڈیشنل سیشن جج کو غداری کیس میں گل کے جسمانی ریمانڈ کے لیے نظر ثانی اپیل کی دوبارہ سماعت کا حکم دیا تھا۔

Share This News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *