الیکشن کمیشن نے پی پی 241 بہاولنگر کی نشست پرضمنی الیکشن کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔

0

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب کے ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا۔

ای سی پی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق این اے 157 ملتان، پی پی 139 شیخوپورہ اور پی پی 241 بہاولنگر کے ضمنی انتخاب 11 ستمبر کو ہوں گے۔

پی پی 241 بہاولنگر کی نشست مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی کاشف محمود نے جعلی ڈگری رکھنے پر نااہل ہونے کے بعد خالی کر دی ہے۔

واضح رہے 2018 کے عام انتخابات میں پی پی 241 سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کاشف محمود 48 ہزار ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جب کہ پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار 44184 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

واضح رہے کہ 2018 کے عام انتخابات میں این اے 157 کے الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار زین قریشی 77 ہزار سے زائد ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے جب کہ مسلم لیگ (ن) کے امیدوار نے 70 ہزار کے قریب ووٹ حاصل کیے تھے۔ .

یہ نشست پی ٹی آئی کے زین قریشی نے خالی کی تھی جنہوں نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 217 سے رکن صوبائی اسمبلی کے امیدوار کی حیثیت سے الیکشن لڑا تھا اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سلمان نعیم کو شکست دی تھی۔

یاد رہے کہ 2018 کے عام انتخابات میں پی ٹی آئی کے امیدوار شاہ محمود قریشی کو آزاد امیدوار سلمان نعیم نے شکست دی تھی، جو بعد میں جہانگیر ترین کے ذریعے پی ٹی آئی میں شامل ہوئے تھے۔

دریں اثناء پی پی 139 کی نشست مسلم لیگ ن کے امیدوار جلیل شرقپوری کے استعفیٰ کے بعد خالی ہوئی ہے جنہوں نے 2018 کے عام انتخابات میں 30 ہزار سے زائد ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی تھی جب کہ پی ٹی آئی کے امیدوار جہانزیب راؤ نے 27 ہزار سے زائد ووٹ حاصل کیے تھے۔

Share This News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *