کترینہ کیف اور وکی کوشل کو جان سے مارنے کی دھمکی: پولیس نے جوڑے کو دھمکیاں دینے والے ملزم کو گرفتار کرلیا

0

بالی ووڈ کی پیاری جوڑی کترینہ کیف اور وکی کوشل کو سوشل میڈیا پر نامعلوم شخص کی جانب سے جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔

اداکار نے ممبئی کے سانتا کروز پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی۔ حالیہ اطلاعات کے مطابق، پولیس نے بالی ووڈ اداکاروں کو مبینہ طور پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے الزام میں ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

ملزم شخص، جس کی شناخت مانویندر سنگھ کے نام سے ہوئی ہے، اتر پردیش کے لکھنؤ کا رہنے والا ہے، اور ممبئی میں فلموں اور ٹی وی سیریز میں کام حاصل کرنے کے لیے جدوجہد کر رہا تھا۔

ان کے بارے میں دعویٰ کیا جاتا ہے کہ وہ کترینہ کے مداح ہیں اور انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ اداکارہ سے شادی کرنا چاہتے تھے اور اسی وجہ سے گزشتہ چند ماہ سے وہ سوشل میڈیا پر مسلسل ان کا پیچھا کر رہے تھے۔

پولیس کی گرفتاری پیر کو عمل میں آئی۔ ملزم کے دو انسٹاگرام اکاؤنٹس ہیں۔ دونوں کے بائیو میں انہوں نے کترینہ کا ذکر اپنی بیوی کے طور پر کیا ہے اور اداکارہ کے ساتھ فوٹو شاپ بھی کروائی ہے۔

حال ہی میں اداکار سلمان خان اور ان کے والد سلیم خان کو بھی ایک خط کی صورت میں جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول ہوئی تھیں۔ اس میں بتایا گیا ہے کہ باپ بیٹے کی جوڑی کا وہی انجام ہوگا جو پنجابی گلوکار سدھو موس والا کا ہوا تھا، جو مئی میں مارے گئے تھے۔

Share This News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *