کوئٹہ: گھر میں آگ لگنے سے بچوں سمیت 6 افراد جھلس کر جاں بحق

کوئٹہ: اتوار کو کوئٹہ میں گھر میں آگ لگنے سے بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 6 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق ریسکیو ذرائع نے کوئٹہ کے سیٹلائٹ ٹاؤن میں گیس لیکج کے باعث بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 6 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے۔
آگ اس وقت بھڑک اٹھی جب گھر والوں نے سرد موسم سے لڑنے کے لیے ہیٹر لگانے کی کوشش کی لیکن گیس لیکیج کی وجہ سے گھر پھٹ گیا۔
جاں بحق افراد کی لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، ابتدائی اطلاعات کے مطابق شناخت نہیں ہوسکی۔
اس سے قبل 2021 میں لاہور میں ایک گھر میں آگ لگنے سے دو بزرگ خواتین جھلس کر ہلاک ہو گئی تھیں۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور کے کالج روڈ ٹاؤن شپ کے قریب ایک گھر میں آگ لگ گئی جس میں دو خواتین جان کی بازی ہار گئیں۔