عمران خان، وزیر اعظم شہباز شریف، آرمی چیف جنرل باجوہ کی ارشد ندیم کو مبارکباد

0

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف، سابق وزیر اعظم اور پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایتھلیٹ ارشد ندیم کو مبارکباد دی ہے جنہوں نے اپنی انجری سے مقابلہ کر کے پاکستان کے لیے جیولن تھرو مقابلے میں تاریخی گولڈ میڈل جیتا۔

اپنے ٹوئٹر ہینڈل سے جاری پیغام میں وزیراعظم نے اسے حیرت انگیز خبر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ارشد ندیم نے کامن ویلتھ گیمز میں پہلا گولڈ میڈل جیت کر پاکستان کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔

پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے بھی ایتھلیٹ ارشد ندیم کو انجری پر قابو پانے اور پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتنے کے ساتھ ساتھ 90.18 میٹر کی تھرو کے ساتھ نیا ریکارڈ بنانے پر مبارکباد دی۔

آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے ارشد ندیم کو کامن ویلتھ گیمز 2022 میں شاندار کارکردگی سے تاریخ رقم کرنے اور نیا ریکارڈ بنانے پر مبارکباد دی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ارشد ندیم قوم کا فخر اور ہمارے قومی ہیرو ہیں۔

Share This News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *