چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملک مظفر خان کی ملاقات

0

اسلام آباد:- چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے پی ٹی آئی ضلع بہاولنگر کے صدر ملک مظفر خان کی ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں سینٹر و صدر جنوبی پنجاب عون عباس کے ساتھ مسلم لیگ (ضیا الحق) کے راہنما اعجاز الحق ،غلام مرتضیٰ ،کاشف ثناء بھی موجود تھے۔

ملاقات میں زیڈ لیگ کے امیدوار کاشف ثناء نے حلقہ پی پی 241 میں پی ٹی آئی امیدوار ملک مظفرخان کی حمایت کا اعلان کیا۔

واضح رہے کہ پی پی 241 چشتیاں میں ضمنی الیکشن پر پولنگ 11 ستمبر کو ہو گی یہ سیٹ ن لیگ کے ایم پی اے کاشف محمود کی جعلی ڈگری کے باعث ان کی نااہلی کی وجہ سے خالی ہوئی تھی

Share This News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *