پنجاب ایجوکیشن بورڈ نے میٹرک، انٹرمیڈیٹ کے نتائج کی تاریخوں کا اعلان کر دیا

0

لاہور: پنجاب تعلیمی بورڈز نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کے نتائج کے اعلان کی تاریخوں کو حتمی شکل دے دی۔

تفصیلات کے مطابق تمام بورڈز آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے دسویں اور بارہویں جماعت کے نتائج کے اعلان کی تاریخوں کو حتمی شکل دے دی ہے۔

تمام بورڈز دسویں جماعت کے نتائج کا اعلان 31 اگست کو کریں گے جبکہ نویں جماعت کے نتائج کا اعلان 19 ستمبر کو کیا جائے گا۔دریں اثناء گیارہویں اور بارہویں جماعت کے نتائج کا اعلان بالترتیب 17 نومبر اور 20 اکتوبر کو کیا جائے گا۔

تاریخوں کو حتمی شکل پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمینز کے حالیہ اجلاس کے دوران طے کی گئی جس میں تمام نو بورڈز کے چیئرپرسنز نے شرکت کی۔

BISE بہاولپور، ڈی جی خان، فیصل آباد، گوجرانوالہ، لاہور، ملتان، راولپنڈی اور سرگودھا کے چیئرپرسنز نے اجلاس میں شرکت کی۔

تمام بورڈز کے تحت کلاس 11 کے سالانہ امتحانات 6 جولائی کو شروع ہوئے اور 26 جولائی کو ختم ہوئے۔ کلاس 12 کے فائنل پیپرز 18 جون کو شروع ہوئے اور 4 جولائی کو ختم ہوئے۔

جبکہ تمام بورڈز کے تحت نویں جماعت کے سالانہ امتحانات 26 مئی کو شروع ہوئے اور 10 جون کو ختم ہوئے جبکہ دسویں جماعت کے فائنل پرچے 10 مئی کو شروع ہو کر 25 مئی کو ختم ہوئے۔

Share This News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *