لسبیلہ ہیلی کاپٹر حادثے میں پاک فوج کے افسران اور جوان شہید: آئی ایس پی آر

0

راولپنڈی: بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقے میں ریلیف اور ریسکیو آپریشن کے دوران لاپتہ ہونے والے بدقسمت آرمی ہیلی کاپٹر کا ملبہ موسیٰ گوٹھ، وندر سے مل گیا، کے این ایم نیوز نے آئی ایس پی آر کے حوالے سے رپورٹ کیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے اس خبر کی تصدیق کی کہ کور کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی سمیت تمام 6 افسران اور جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔

انہوں نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ خراب موسم کی وجہ سے پیش آیا۔

اس سے قبل پاک فوج کا ایک ہیلی کاپٹر بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں لاپتہ ہو گیا تھا جس میں کمانڈر 12 کور لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی سمیت اہم شخصیات سوار تھیں۔

فوج کے میڈیا ونگ کے مطابق فوجی ہیلی کاپٹر لسبیلہ میں سیلاب زدگان کی امدادی کارروائی پر تھا۔

آئی ایس پی آر نے ٹوئٹ کیا کہ ’پاک فوج کا ایک ایوی ایشن ہیلی کاپٹر جو لسبیلہ، بلوچستان میں سیلاب سے متعلق امدادی کارروائیوں پر تھا کا اے ٹی سی سے رابطہ منقطع ہوگیا‘۔

Share This News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *