پی پی 241 چشتیاں ضمنی الیکشن:- پی ٹی آئی سمیت تمام امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے

0

چشتیاں:- پی پی 241 ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی سمیت تمام امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے_

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف پاکستان مسلم لیگ (ن) تحریک لبیک سمیت آزاد امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے ہیں-

آج 5 اگست کو پی پی 241 چشتیاں میں کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا آخری دن تھا جس میں پی ٹی آئی سمیت تمام جماعتوں نے بھرپور حصہ لیا-

کے این ایم سے بات چیت میں پی ٹی آئی کے امیدوار ملک مظفر خان نے کہا کہ وہ ضمنی انتخاب جیتنے کے لیے پرامید ہیں-

واضح رہے کہ پی پی 241 چشتیاں میں ضمنی الیکشن پر پولنگ 11 ستمبر کو ہوگی-

واضح رہے کہ یہ سیٹ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے کاشف محمود کی جعلی ڈگری کے باعث ان کی نااہلی کی وجہ سے خالی ہوئی تھی-

Share This News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *